محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،سندھ کےمختلف شہروں،حیدرآباد، بدین،ٹھٹہ اورٹنڈو محمدخان میں موسلا دھاربارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈیرہ غازی خان سمیت کوہ سلیمان اور تونسہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پی کے، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔