امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا خواہشمند ہے لیکن یہ امن دونوں ممالک کو خود قائم کر نا ہوگا۔ جان کربی
جا ن کربی نے معمول کی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ خطے میں امن کیلیے ضروری ہے، دونوں ممالک کو کو اپنے معاملات خود حل کرنا ہونگے،پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکہ کردار کا سوال کیا گیا تو جان کربی جواب گول کر گئے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی حل طلب مسائل موجود ہیں جن کا حل مذاکرات اور صرف مذاکرات ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں،جان کربی نے کہا امریکا ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا امریکا آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی صحافیوں کو محفوظ فضا مہیا کی جائے جس میں وہ بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں