قومی کانفرنس برائے بین المذاہب ہم آہنگی میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ تمام مذاہب کا احترام یقینی بنائے
کراچی میں ہونے والی قومی کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی امن اور سلامتی کے لیے تمام مذاہب کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ دہشتگردی عالمی مسلہ ہے لیکن اقوام متحدہ کو دہشتگردی کے اسباب کا تعین کرکے اس کے تدارک کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام مذاہب کے رہنماؤں کی فکری تربیت دیں، قومی ہم آہنگی کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں۔ مختلف مذاہب کے قائدین دوسرے مذاہب کے دینی مراکز پر جائیں تاکہ مذہبی رواداری قائم ہوسکے۔ اقوام متحدہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات کے احترام کے لیے قانون سازی کرے۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیرمحمد حسنات، چیئرمین ادارہ وقف املاک ، عیسائی ، ہندو ، پارسی اور بہائی مذہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔