انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں ناحق سزائے موت پانے پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی سزا پرعملدرآمد میں تھوڑا وقت رہ گیا
انڈونیشیا میں روزی روٹی کمانے کیلئے گئے پاکستانی شہری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔۔ بھارتی شہری کی جانب سے لاہور کے رہائیشی ذوالفقار علی کو منشیات کے مقدمے میں ایسا پھنسایا گیا کہ اس کی جان داؤ پر لگ گئی، ذوالفقار کو انڈونیشین حکام نے پکڑا اور ناحق سزا بھی سنا دی ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمگلنگ کیس میں سزا پانے والے ذوالفقار سمیت چودہ افراد کو فائر سکواڈ کے حوالے کر دیا گیا ،، جن کو کسی بھی وقت سزا دے دی جائیگی ، تاہم پاکستان کی جانب سے ناحق سزا کو رکوانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں ، ذوالفقار کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کیلئے پاکستانی سفیر انڈونیشن حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جہاں ملکی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا جائیگا،
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ناحق سزا کیخلاف میدان میں اتر پڑیں ہیں ایمنسٹی کی جانب سے بھی ٹوئیٹر مہم جاری ہیں ،، جس میں ہر کوئی سزائے موت روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ذوالفقار کی پراسکیوشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے انڈونیشیا کے اخبارات اور عوام بھی پھانسی کے خلاف ہیں