ہیلری کلنٹن نئے امریکی صدر کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔ دوہزار گیارہ میں اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کے ہیلری نے زور دیا: اوباما
امریکہ کی ریاست پنسلوینیا کے کاؤنٹی فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کا کنویشن ہوا ہے، جس سے خطاب کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ہیلر کلنٹن امریکہ کہ پہلی خاتون صدر بننے جاری ہیں۔ ہیلری ہر لحاظ سے امریکی صدر بننے کے لیے موزؤں ترین امیدوار ہیں۔ اوبامہ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی حکومت نے اسامہ بن لادن کو کیفرکردار تک پہنچایا، دوہزار گیارہ میں ہیلری کلنٹن نے سیچویشن روم میں اسامہ کے خلاف کارروائی پر زور دیا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار میں آکر انہوں نے ڈیڑھ کروڑ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے ،اقتصادی بحران ختم کیا اور آج ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مطمئن ہوں۔ امریکی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، ملکی مستقبل کے بارے میں وہ پرامید ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران باراک اوبامہ نے ہیلری کو انکے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے بھی قابل قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک قومی ڈیلیگیٹس کے ووٹ کاؤنٹ میں ہیلری کلنٹن کو دوہزار آٹھ سو بیالیس جبکہ انکے حریف امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز کو ایک ہزار آٹھ سو پینسٹھ ووٹ پڑے تھے۔