چنیوٹ میں موسلا دھاربارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی
نواحی علاقے دوآلہ اور چھنی قریشیاں میں دو روز سے جاری موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی،،دوآلہ میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں ،،جن کے ملبے تلے دب کر دس سالہ بچی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے،،جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا،،ڈی سی او نے بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا حکم دے دیا ہےچھنی قریشیاں میں بھی بارش کے دوران پنکھا چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون موت کی وادی میں بہنچ گئی،،نواحی علاقے خیرپور میں بھی طغیانی کے باعث نالے میں شگاف پڑگیا،،جس سے پانچ مکانات اور سرکاری سکول کی دیوار منہدم ہوگئی،،جب کہ پانی گھروں ،،گلیوں اور بازاروں میں داخل ہوگیا،،جب کہ امدادی کارروائیوں کےلیے انتظامیہ بروقت نہ پہنچ سکی،
ملتان میں واسا کی مہربانیوں نے ابر رحمت کوشہریوں کے لئے زحمت بنا دیا ،،گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا
مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کےمختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے،، نالہ ایک اور ڈیک میں طغیانی سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ،، جبکہ لوگوں کی علاقوں سے نقل مکانی بھی جاری ہے
مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ۔سیالکوٹ کے نالہ ڈیک میں اس بار پھر طغیانی سے تیس سے زائد دیہات ڈوب گئے، جہاں بسنے والے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ۔۔ حفاظتی بند نے بھی کوئی حفاظت نہ کی ادھر نالہ ایک میں بھی طغیانی سے ایکا پورہ ، رام گڑھ ، کشنے والی اور دیگر علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ۔۔ پچیس سے زائد دیہات ڈوبنے سے ہزاروں ایکڑ پر فصلیں بھی تباہ ہو گئیں ،، پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ، جس سے لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔۔ پورہ کے مقام پر پڑنے والا شگاف بھی تاحال پر نہ کیا جا سکا دوسری جانب کامونگی کے علاقے لڑھکی ڈرین میں شگاف سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی،، حالیہ بارشوں کےباعث پانی ڈرین کےکناروں سےباہر بہہ رہاتھا، جس کے بعد امین پورسیداں کےدیہاتیوں نے گاؤں بچانےکیلیےبند میں شگاف ڈالا،،