سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہو گا کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک موصول کیے جائیں گے،
سندھ سرکار کی نئی کمان کس کے ہاتھ میں ہو گی ۔۔ اس کا فیصلہ کل ہو جائیگا،، نئے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک وصول کئے جائیں گے جبکہ کل تین بجے انتخاب ہو گا،، پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کیساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان بھی میدان میں ہونگے،پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب کی دعوتیں بھی دیدی گئیں،، ذرائع کے مطابق سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی مدعو کر لیا گیا،، نئے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے اپنی نئی ٹیم لانے کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ اپنے ساتھ چیف سیکرٹری بھی تبدیل کرینگے،، محکمہ داخلہ، اطلاعات، صحت اور سروسز کے سیکرٹریز بھی تبدیل ہوں گے،،اس کے علاوہ بھی کئی اہم تبدیلیوں کے فیصلے کر لیے گئے ہیں،، جو مراد علی شاہ چارج سنبھالتے ہی کرینگے۔۔