پی سی بی نے محمد حفیظ کو پاکستان کا امیر ترین کرکٹر قراردیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے جاری فہرست میں محمد حفیظ کو پاکستان کا امیر ترین کرکٹرقرار دیدیا گیا۔ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو ارسال فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ آمدنی کے لحاظ سے گزشتہ سال پاکستان کے سب سے امیر ترین کھلاڑی رہے جبکہ ٹی 20کپتان سرفراز احمد اورون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فہرست کے مطابق محمد حفیظ 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کماکر پاکستان کے امیر ترین کرکٹر رہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہے جنہوں نے گزشتہ سال 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کمائے جبکہ اظہر علی نے 3 کروڑ اور فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے کمائے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلفی کنگ احمد شہزاد 2کروڑ 80 لاکھ، شعیب ملک 2کروڑ 60 لاکھ اور یاسر شاہ 2 کروڑ 74 لاکھ کماکر گزشتہ سال کے امیر ترین کرکٹرز میں شامل رہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے 2 کروڑ 47 لاکھ جبکہ اسد شفیق اور شاہد آفریدی کی آمدنی 2کروڑ کے قریب رہی۔