وزیر اعلیٰ کاانتخاب صاف و شفاف ہو گا،جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے:آغا سراج درنی
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پانچ بجے تک وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ہے، جمہوری نظام میں ہر پارٹی اپنا امیدوار لا سکتی ہے، وزیر اعلیٰ کاانتخاب صاف و شفاف ہو گا، انتخاب میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کل تین بجے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا، پارٹی کا جو بھی امیدوار ہو گا اسے ووٹ دیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی ، ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے چوبیس گھنٹے رابطے میں رہے ہیں، پارٹی کے معاملات پبلک میں ڈسکس نہیں کرتے