سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانےوالی مہلت کا آج آخری روز، کراچی کی اہم ترین شاہراہ فیصل پر لگےدیو ہیکل سائن اور بل بورڈز تاحال نہ اتارےجا سکے
کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، عدالت کی جانب سے بار بار احکامات کے باوجود شہری حکومت نے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آنے والے بل بورڈز اور سائن بورڈز ابھی تک نہیں اتارے گئے، سپریم کورٹ کی جانب سے بل بورڈز اتارنے کیلئے اٹھائیس جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم شہر کے پوش علاقے بلکہ انتہائی گنجان آباد علاقوں میں بھی ابھی تک سائن بورڈز اور بل بورڈز لگے ہوئے ہیں، جن بل بورڈز کو اتارا گیا ہے انہیں بھی فٹ پاتھوں کی زینت بنا دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ شہر میں متوقع بارشوں اور لوڈشیڈنگ کے باعث حادثات بھی ہو سکتے ہیں ۔