سیالکوٹ میں نالہ ایک کے سیلاب کی وجہ کئی ملحقہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
دریائے چناب میں آنے والے درمیانے درجے کے سیلاب کی وجہ سےعلاقہ بجوات کے درجنوں دیہات متاثرہوئے ہیں،، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں ایک لاکھ 43ہزار آٹھ سو گیارہ کیوسک پانی ہے،، جبکہ دریائے جموں توی میں انیس ہزار سات سو بارہ کیوسک پانی ہے۔مونبرساتی نالہ ایک میں رات کو اورہ کے مقام پر پڑنے والا شگاف تاحال بند نہ ہوسکا،، جس کی وجہ سے پانی دیہی علاقوں کشنے والی ، اورہ ، نظام آباد اور دیگر علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،، پسرور مین ہائی وے پربھی پانی کھڑا ہے جس میں سے لوگ گزرنے پر مجبور ہیں۔ گھروں کے علاوہ مساجد اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے،، تاہم انتظامیہ کی طرف سے ان علاقوں میں ابھی تک امدادی کام شرو ع نہیں کیا جاسکا ہے،،پسرور کے علاقہ سے گزرنے والے برساتی نالہ ڈیک میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے،،اور پانی 28ہزار کیوسک سے بڑھ چکا ہے،، جس کے باعث سیووال ، دریا ننگل، دھول باجوہ اور دیگر دیہات میں پانی داخل ہوچکا ہے،، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں،، ضلعی فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے ۔