کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہے
صدر میں فائرنگ کرکے دو فوجی جوانوں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے ،حساس ادارے نے بلدیہ اور لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شاہ فیصل کالونی اور سرجانی ٹاؤن میں گرفتارملزمان کی نشاندہی پر سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپے مارے،،اس دوران عبدالصمد اور عمران سہروردی نامی دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی،،ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،،کچھ شواہد ملے ہیں جس کی بنا پر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا