انڈونیشیا میں ذوالفقار علی 2004 سے قید میں ہے،انڈونیشیا سے دو مرتبہ سزا پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے: نفیس زکریا
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی دن بدن بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے،، ہم کشمیری عوام کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، نہتے کشمریوں کے قتل عام اور حریت قیادت کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں،، ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آ رہے ہیںفیس بک کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پرترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ فیس بک مقبول سوشل میڈیا ہے اس پر اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہونا چاہیے،ساٹ،،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں میں کئی ممالک کے افراد پھنسے ہوئے ہیں،،،انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار علی 2004 سے قید میں ہے اورہم اس دوران اس حوالے سے مسلسل انڈونیشیائی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں،،انڈونیشیا سے دو مرتبہ ان کی سزا پر نظرثانی کی درخواست کی گئی،، انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اعلیٰ قیادت سے بات چیت کریں گے