قومی اسمبلی کے حلقے این اے 13 مانسہرہ سے نومنتخب رکن صالح محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
این اے 13 مانسہرہ سے جیتنے والے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اس دوران پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سینیٹراعظم سواتی اور بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر صالح محمد کا خیر مقدم کیا۔