بحیرہ احمر اب محفوظ نہیں رہا، امریکا جان لے یہ جنگ آپ کو تباہ کر دے گی اور جنگ کا آغاز آپ نے کیا تو اختتام ہم کریں گے: جنرل قاسم سلیمانی
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اب محفوظ نہیں رہا، امریکا جان لے یہ جنگ آپ کو تباہ کر دے گی اور جنگ کا آغاز آپ نے کیا تو اختتام ہم کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرات سے دوچار کرنے کیلئے دھمکی آمیز بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے ایک مرتبہ پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست دھمکی دے دی ہے ا نہوں نے ایک تقریر میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام اور ہماری جمہوریہ کے صدر کی توہین کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے، ا نہوں نے کہا کہ آپ خطے میں ہماری طاقت اور غیر روایتی جنگ میں صلاحیت کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، ہم اقدام کریں گے اور ہم کام کریں گے۔جنرل قاسم نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو امریکاکے پاس جو کچھ ہے ایران اسے تباہ کر دے گا۔