بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 18 ویں صدی کے میسور کے مسلمان حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران 1000 سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے جو مسلمان جنگجو ٹیپو سلطان نے جنگوں کیلئے ذخیرہ کر رکھے تھے۔ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتی ہیں، وہ 1799 میں چوتھی برطانیہ، میسور جنگ میں شہید ہوئے تھے، انہیں مقامی سطح پر راکٹ کی تیاری کا کریڈٹ حاصل ہے۔ راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔