ملک میں بحیرہ عرب سے داخل ہونیوالےمون سون سلسلےکی بارشیں تاحال جاری
ملک بھرمیں مون سون بادلوں کےبرسنےکاسلسلہ جاری ہے،مختلف شہروں میں ابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار اورگرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارتک راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوھاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ڈویژن،اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، مردان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔
گزشتہ روزراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، بارکھان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی ،سب سے زیادہ بارش اسلاام آباد،لاہور،مظفرآباد،بالاکوٹ میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔