مولانا جیسے چاہیں نتائج کی جانچ پڑتال کیلئے تیار ہوں: علی امین کا چیلنج
قومی اسمبلی کے حلقہ 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اپنے مد مقابل مولانا فضل الرحمان کو نتائج کی جانچ پڑتال یا دوبارہ الیکشن کی پیشکش کر دی۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی پڑتال کرا لیں، ووٹوں کی گنتی کیلئے بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے، ان کی مرضی کےانتظامات کئے جائیں تو بھی مقابلہ کریں گے۔