میاں چنوں میں نیشنل ہائی کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم
میاں چنوں میں نیشنل ہائی کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں محسن وال نیشنل ہائی وے کے قریب مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ10 افرادزخمی بھی ہو گئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔