داعش کے چار خود کش حملوں نے قیامت برپا کر دی:جنوبی شام.
جنوبی شام میں داعش کے چار خود کش حملوں نے قیامت برپا کر دی ، حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں دو سو چھیالیس ہو گئیں، ڈھائی سو کے قریب ہونے والی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں سمیت 135عام شہری ہیں جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے جو اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت پر مامور تھے،
دوسری جانب سویدا پر کیے گئے جوابی حملے میں داعش کے چھپن دہشت گرد بھی مارے گئے تھے، حملوں میں زیادہ تر ہلاک ہونے والوں کا تعلق ملکی اقلیت سے ہے،یاد رہے کہ شام کا صوبہ سویدا اقلیتی آبادی پر مشتمل ہے.