ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر سے ہو گا:یواے ای
یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کا آغاز 15ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ سے ہوگا ، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا19 ستمبر کو طے ہے، اس سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کو کسی کوالیفائر کے مقابل بھی ہونا ہوگا، بغیر کسی وقفے کے2 میچز رکھے جانے پر بی سی سی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ایشیا کپ میں شرکت کیلئےبیشتر ٹیمیں 12 ستمبرکو یواے ای پہنچ جائینگی، اے سی سی آفیشل کے مطابق بھارتی ٹیم قدرے تاخیر سے آئے گی،بھارتی ٹیم نے اپنی فلائٹس میچز کے شیڈول کو پیش نظر رکھتے ہوئے طے کی ہیں، ایونٹ کے تمام مقابلوں میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا، بی سی سی آئی پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو اپنا چکا ہے۔