انسانی شکل سے مشابہت رکھتی بلی کو دیکھنے والے حیران:روس
قدرت ہر لحاظ سے اپنے ہونے کا مظاہرہ کرتی ہے، روس میں انسانی شکل سے مشابہت رکھتی بلی کو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔روس میں سیاہ بلی کی تصویریں اس کی مالک نے انسٹاگرام پراپلوڈ کی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ کٹن انٹر نیٹ کی دنیا میں وائرل ہو گئی، کیونکہ یہ چیمرا نامی کٹن عام بلیوں کی طرح نہیں بلکہ اسکی شکل انسان کی طرح ہے، دو ماہ کی یہ بلی ان دنوں انٹر نیٹ سٹار بنی ہوئی ہے۔