اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوششوں کو سراہا
اقوام متحدہ نے پاکستان کی جانب سے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے اور بنجر زمین کو بہتر بنانے سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے چین کے شہر Kubuqi میں وزیراعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملک امین اسلم نے جنہوں نےKubuqiمیں ساتویں بین الاقوامی ڈیزرٹ فورم میں شرکت بھی کی،شجرکاری کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کے بارے میں بتایا۔