کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
کرتارپورکوریڈورتکمیل سے گوردوارہ نیا شہر دیکھنے کو ملے گا، درشن پوائنٹ زیرو لائن ٹرمینل پرکام تیزی سے جاری ہے، کرتارپور راہداری سڑک پرکارپٹنگ کا کام شروع کردیا گیا۔ گوردوارہ سے زیرو لائن تک تمام سڑکیں مکمل کی جا رہی ہے، کوریڈور سڑک پر دریائے راوی کا پل تعمیرکرلیا گیا، یاتریوں کی رہائش، لنگر خانے کا 70 فیصد کام مکمل ہوگیا، گوردوارہ داخل ہونے والی پہلی چیک پوسٹ کی سڑک مکمل ہوگئی۔