پنجاب کے تاجر کسی صورت کاروبار بند نہیں کریں گے۔ کاشف چوہدری
مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے تاجر کسی صورت کاروبار بند نہیں کریں گے، عید کے دنوں میں تاجروں کے لیے دکانیں بند کرنا ممکن نہیں ۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے زبردستی مارکیٹیں، بازار اور دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں تاجروں کے لیے دکانیں بند کرنا ممکن نہیں ۔