ہم اداروں کو مضبوط،سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔ چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نیکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے صرف ملکی ترقی اور خوشحالی ہی ان کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے جبکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید اور محرم میں لاپرواہی سے کوورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کا کردار تاریخ کا حصہ رہے گا۔