لاکھوں ڈالر کی کرپشن، سابق ملائشین وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

کوالالمپور: سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق پر لاکھوں ڈالر کی کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 سال قید کی سزا سنادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق پر لاکھوں ڈالر کی کرپشن ثابت ہوگئی، سابق وزیراعظم کو آج کوالالمپور کی ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر انہیں 12 سال قید کی سزا کا اعلان کردیا۔۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے میگا کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کے خلاف ایک مقدمے میں تمام الزامات کو درست قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے اور وکیل صفائی اپنا کیس ثابت نہیں کر سکے۔۔ مقدمے میں نجیب رزاق پر الزام تھا کہ انہوں نے ‘ون ایم ڈی بی’ کے سابقہ یونٹ ‘ایس آر سی انٹرنیشنل’ کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرائی۔