مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا اعلان

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئےکھول دی گئی، یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپےلاگت آئی، ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے ، سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔