وزیراعظم 12 اگست کو کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے
پشاور: معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 12اگست کو کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح کریں گے، 10لاکھ پر 3فیصد مارک اپ بغیر کسی گارنٹی کے بزنس کرنے والوں کو دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سرحد چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست ٹائیگرز فورس ڈے ہوگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں ملاقات ہوئی، 9اگست کو 5 لاکھ درخت خیبر پختونخوامیں نوجوان لگائیں گے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 10لاکھ درختوں میں سے کے پی میں 5 لاکھ لگائے جائیں گے، نوجوانوں کی بہتری کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا۔