ملک میں گندم اور چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے،وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں گندم اور چینی کے وافرذخائر موجود ہیں اور سردست طلب ورسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ منگل کے روز اسلام آبادمیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دے رہے تھے