کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیں گے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیں گے۔اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ( ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف الخالد ٹینک، آرمرڈ کور رجمنٹ سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کے دوران الخالد ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الخالد ٹینک چین اور یوکرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور الخالد ٹینک ان فارمیشنزکے حوالے کیا جائے گا جن کا جنگ میں فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری آپریشنل تیاریاں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہیں اورکسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے۔