عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 1300 روپے سستا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا تھا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت تقریباً سوال لاکھ روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔تاہم منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور یہ ایک ہزار 930 ڈالر کی سطح پر آگیا۔اس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ 24 قیراط سونا 1300 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 500 روپے پر آگیا۔