پی پی38 ضمنی انتخاب: بارش سے پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے بعض پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ۔ سیالکوٹ میں رات گئے سے صبح تک ہونے والی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا۔صبح 8بجے شروع ہوینوالی پولنگ سے پہلے بارش کے باعث بعض مقامات پر پولنگ کے عملے کو مشکلات کا سامنا رہا ۔کئی پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کا عملہ بارش کا پانی نکالنے میں مصروف رہا ۔اس حلقے کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 65 میں پولنگ تاخیرسے شروع ہوئی۔تاخیر کے بارے میں پریذائیڈنگ افسرنے کہا کہ بارش کے باعث کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ پہنچ نہ سکی، جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل رکا رہا ۔