ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا، اسد عمر
اسلام آباد:- سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روزایک دن میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا کہ گذشتہ روز7 لاکھ 78 ہزارافراد کوکورونا ویکسین لگائی گئی جب کہ گذشتہ روز5 لاکھ 61 ہزارافراد کوکورونا ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی گئی۔ اسد عمرنے کہا کہ آئندہ دنوں میں یومیہ ایک ملین سے زیادہ ویکسینیشن کا ہدف عبورکریں گے۔