سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے نکاح کر لیا
مظفر گڑھ;- سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے نکاح کر لیا، ان کا نکاح پشاور کے مہمند قبیلے میں ہوا ۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے، رخصتی اگلے برس مارچ 2022 میں ہو گی۔سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔ اس سے قبل اپنی شادی کے لیے سرگرم جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کر لوں گا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے، ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔mk/ah