وزیراعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے
وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست ان شاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔