مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان میں حزب اختلاف کے جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مسثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ ’مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔‘