وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیر کمانڈ اور ایئر وائس مارشل کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیر کمانڈ،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیر کمانڈ،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے شاہین قوم کے ہیروہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔ ایئرفورس کے جوانوں نے ملک کی فضائی سرحدوں کی ہمیشہ بہادری سے حفاظت کی ہے۔ دشمن نے جب بھی ملک پر میلی نظر ڈالی تو پاک فضائیہ کے بہادروں نے منہ توڑ جواب دیا۔قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے