سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان ان کا ساتھ دینے کے لیے وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔