عالمی یوم ِ ہیپاٹائٹس پر ہمیں قیمتی جانیں بچانے کیلئے جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ہیپاٹائٹس صحت عامہ کیلئے عالمی خطرہ ہے اور بیماری اور اموات کا باعث ہے ، عالمی یوم ِ ہیپاٹائٹس پر ہمیں قیمتی جانیں بچانے کیلئے جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہر 30 سیکنڈ میں ایک شخص ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماری کی وجہ سے مر جاتا ہے، اندازوں کے مطابق، ہر 13 بالغ پاکستانیوں میں سے ایک ہیپاٹائٹس سی مثبت ہے، 97 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ، ہر سال تقریباً 27,000 افراد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے مر جاتے ہیں، ہیپاٹائٹس سی ایک خاموش قاتل ہے ، ہیپاٹائٹس سی سے ایک بار متاثرہ افراد اپنے جسم میں وائرس لیے رکھتے ہیں، پاکستان میں 86 فیصد افراد اپنے خاندانوں تک ہیپاٹائٹس کے منتقل ہونے کے خطرے سے لاعلم ہیں، اگر مناسب اقدامات نہ کیے تو متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 5 لاکھ ہو جائے گی ، غفلت کی صورت میں 2030 ء تک ہیپاٹائٹس سے ہونے والی اموات 27,000 سے بڑھ کر 31,000 ہو جائیں گی، ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص کیلئے فوری طور پر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے ، جن لوگوں کو مرض لاحق ہے انہیں جلد علاج کروانے کی ضرورت ہے ، ہیپاٹائٹس کی ادویات پاکستان انتہائی سستی قیمت پر تیار کر رہا ہے، ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ نہ صرف پاکستان کے لیے ممکن ہے بلکہ قابل عمل بھی ہے، علاج اور روک تھام پر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی وجہ سے اموات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ، ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے خون کی محفوظ منتقلی یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں سرنجوں کے دوبارہ استعمال کو روکنا ہوگا، انفیکشن کنٹرول کے طریقوں کو اپنانا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ، صدر مملکت