ضروری ہے تمام ریاستی ادارے مقررہ آئینی حدود میں کام کریں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ کل قومی اسمبلی میں خطاب کا بنیادی مقصد بھی جمہوری نظام کو مؤثر انداز میں چلانا تھا، یہ سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں پیشرفت نہیں ہو گی۔
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022