لبنان میں غذائی بحران سنگین،مشتعل مظاہرین نے کھانے کی اشیاءلوٹ لیں
لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔ میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا اورکھانے کی اشیا لوٹ لیں۔ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان میں 20لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پائونڈ سے بڑھ کر 6لاکھ 17ہزار لبنانی پائونڈ ہوگئی ہے۔