تنکا تنکا کر کے جوڑے گئے آٹھ ارب ڈالر زر مبادلہ اڑا دیا گیا ہے،ڈاکٹر شہباز گل
پاکستانی معیشت دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑی ہے،مگر امپورٹڈ سرکار اپنی ناکام سیاست بچانے کے لئے اداروں پر چڑھ دوڑی ہے، روم جل رہا ہے،نیرو بانسری بجا رہا ہے، پاکستان کو اس رجیم چینج آپریشن میں بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے،ڈاکٹر شہباز گل تنکا تنکا کر کے جوڑے گئے آٹھ ارب ڈالر زر مبادلہ اڑا دیا گیا ہے، روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن چکا ہے، مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکی قابض ٹولہ تو بے حس ہے غلطی سدھارنے کی بجائے عدلیہ پر حملہ آورہے، وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھا شخص عدالتوں کے اختیارات کم کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مضبوط اور آزاد ادارے جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہیں، عمران خان اشرافیہ کو قانون کے طابع کرنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور لڑتا رہے گا عمران خان اللّٰہ کی مدد،عوام کی حمایت سے جیتے گا،ڈاکٹر شہباز گل