اٹلی کے سفیرع کی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ سےملاقات, تعلقات کے فروغ، سکیورٹی اور امیگریش کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال
اٹلی کے سفیرعزت مآب اندریس فیراریس (His Excellency Mr. Andreas Ferrarese) کی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ سےملاقات.
پاکستان ،اٹلی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر بات چیت, پاکستان اوراٹلی کے درمیان تعلقات کے فروغ، سکیورٹی اور امیگریش کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال, پاکستان سے اٹلی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے تجاویز پرگفتگو.وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ہے، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے انتظامی اورتکنیکی اقدامات کے نتائیج بہت حوصلہ افزا ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد ملک کا تشخص خراب کرتے ہیں۔انکے خلاف کاروائی ناگزیر ہے،اٹلی میں موجود پاکستان نژاد شہری باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اٹلی کے سفیر نے کہا کہپاکستان اوراٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں, غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں, دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی بہتر کوارڈینیشن سے انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔