صوبہ پنجاب میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی جبکہ اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔