سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں ۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوے منظور کیے ۔ استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گئے ہیں ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدا لشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست), شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے۔پی ٹی آئ کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔