رخصتی باعزت طریقے ہوئی، خواہش تھی کہ عدلیہ کی بجائے پارلیمنٹ نااہل قراردیتی۔ یوسف رضا گیلانی
وزیراعظم کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد پہلی بارلاہورآمد پریوسف رضا گیلانی نے ہشاش بشاش اندازمیں میڈیا سے گفتگوکی ، پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے اپنے عہدے کی قربانی دینے والے یوسف رضا گیلانی نے اپنی اس خواہش کو دہرایا کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئیے کیونکہ وزیراعظم تو آتے جاتے رہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے خیال میں ان کی اقتدارسے واپسی باعزت طریقے سے ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جانے والا وزیراعظم آنے والے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک تھا اور رخصت ہونے والے کو عشائیہ بھی دیا گیا ۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ عدلیہ کی بجائے انہیں پارلیمنٹ نااہل قراردیتی تو بہتر تھا کیوں کہ پارلیمنٹ بالاترادارہ ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے خواہاں ہیں اورآج کل وہ بڑی پرسکون زندگی گذاررہے ہیں یہ بات حیران کن تھی کہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے ہر سوال پر اپنی کسی خواہش کا ذکرکیا