تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مک مکا اور فریب کی سیاست کی،
بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں جلسے کا انتخاب سوچ سمجھ کرکیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں ہم سے ٹکرانا چھوڑ دو، جو اقتدار میں تھا اب نہیں، جو ہے وہ بھی نہیں ہوگا، پہلے یہ پھر وہ،،،، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں لگا رکھی ہیں،،،، حکمران اب بھی مک مکا اور فریب کی سیاست کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سرائیکی صوبے کے نام پر ووٹ لئے، ن لیگ نے بھی نئے صوبوں کے نام عوام کو دھوکا دیا، لیکن نہ پیپلز پارٹی کے دور میں نیا صوبہ بنا نہ ن لیگ بنا سکی،،،،،،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آنے والا دور عمران خان کا ہے،،،، ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بہاولپور محروم لوگوں کا علاقہ بن چکا ہے،،،، اس خطے کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف دھوکہ دیا،،،،، بہاولپور کے عوام نے دل نکال کر عمران خان کے قدموں میں رکھ دیا،،،، خطے کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نئے صوبے ضروری ہیں، بہاولپور اور سرائیکیوں کو صوبہ ملنا چاہیے،،،،