بوم بوم آفریدی نے وزیر اعظم اور عمران خان کے درمیان میچ کرانے کی خواہش کر دی، کہتے ہیں میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی ڈی پیز پر خرچ کروں گا
کراچی کے مقامی ہوٹل میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں انکا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ملک میں بہت سی فاؤنڈیشن کام کررہی ہیں لیکن حقیقی معنوں میں اس کے نتائج نہیں آرہے ان کے سربراہ بزنس کلا س میں سفر کرتے ہیں اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے لیے جو فنڈ اکھٹا کریں گے وہ سو فیصد ان پر خرچ کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ لاہور میں جلد آئی ڈی پیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ کرائیں گے،انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایک ٹیم کے کپتان نواز شریف اور ایک کے عمران خان ہوں اور دونوں رہنما میچ میں شرکت کر کے آئی ڈی پیز کے لیے فنڈز اکھٹا کریں،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ اس وقت صحت کی سہولیات پر مرکوز ہے ، چھوٹے گاؤں اور قصبوں تک صحت کی سہولیات فراہم کرنا چاہتےہیں۔