ورلڈ ہاکی لیگ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور فرانس کا میچ دو، دو گول سے برابر

بیلجئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے گئے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور فرانس کے درمیان میچ دو، گول سے برابر ہو گیا۔ میچ کے پانچویں منٹ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے گول کرنے کا قیمتی موقع گنوادیا۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے وقاص شریف اور رضوان جونیئر نے گول سکور کئے۔
اسی طرح فرانس کے کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کے خلاف دو گول سکور کئے۔
میچ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ حاصل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا ہاکی میچ بھی دو، دو گول سے برابر ہو گیا تھا جس پر دونوں ٹیمیں ایک، ایک پوائنٹ ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔